۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله عیسی قاسم رهبر نهضت اسلامی بحرین

حوزہ/ پاکستان کے شہر پشاور میں کوچۂ رسالدار کی شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بیانیہ صادر کر کے پاکستان کے شہر پشاور میں کوچۂ رسالدار کی شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

جب شیعہ و اہل سنت میں سے مخلص اور آگاہ انسان اسلام اور امتِ اسلامی کے دفاع کے لئے کوئی کام کرتا ہے تو امتِ اسلامی کی دشمن حکومتیں اور بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک دہشت گروہوں کی سرپرستی کر کے مساجد اور امام بارگاہوں میں بم دھماکے کراتے ہیں تاکہ وہ اس طرح وحدتِ اسلامی میں خلل ایجاد کر سکیں۔

پاکستان کے شہر پشاور میں کوچۂ رسالدار کی شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرنا تمام امتِ اسلامی پر واجب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .